کابل، طالبان کمانڈر قاری اسماعیل الیاس 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

01:02 PM, 11 Sep, 2017

کابل: افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاﺅن کے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر قاری اسماعیل الیاس میر محمدی سمیت تین طالبان کمانڈر ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ لوگار کے ضلع چارخ میں سکیورٹی فورسز نے تحریک ڈاﺅن کرتے ہوئے اہم کمانڈر سمیت تین طالبان کو ہلاک کر دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر جنگئجوﺅں کے ٹھکانوں بھی تباہ کئے ہیں۔ یاد رہے اس سے پہلے سکیورٹی فورسز کے متعدد آپریشنز میں افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں