لاہور: ضمنی انتخاب کا میدان دلچسپ مناظر پیش کرنے لگا۔ این اے 120 میں صفائی کی صورتحال پر پیپلز پارٹی کے امیدوار نے احتجاج کا انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر احتجاجاً خود صفائی مہم میں پر نکل پڑے۔
فیصل میر نے حلقے کی گلیوں میں جھاڑو مہم شروع کر دی اور خود بھی کوڑا اٹھایا۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے این اے 120 کو کوڑے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔
دوسری طرف پولیس نے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کو سکیورٹی فراہم کر دی ہے۔ فیصل میر کی سکیورٹی پر چھ پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں