ممبئی:معروف بھارتی اداکار اور پروڈیوسر اارباز خان اپنے بیٹے کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں انکا بیٹا ان کے لئے پریشانی کا سبب بن گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان ملائکہ اروڑا سے علیحدگی کے بعد پچھتا رہے ہیں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ملائکہ سے علیحدگی کے وقت صرف اپنے آپ کو اور اپنے اوپر گزرنے والے حالات کو دیکھا یہ نہیں سوچا کہ ہمارا ایک 14 سالہ بیٹا ہے اور ہماری طلاق سے اس پر کیا اثرات مرتب ہونگیں۔
ارباز خان نے مزید یہ بھی کہا کہ علیحدگی کے باوجود میرا اور ملائکہ کا رشتہ بہت اچھا ہے میری سب سے پہلی ترجیح میرا بیٹا ہے اور میں اسے اچھا ماحول دینے کے لیے کچھ بھی کروں گاکیونکہ میں نہیں چاہتا کہ طلاق کے باعث ہمارے بیٹے پر کوئی منفی اثرات مرتب ہوں۔
یاد رہےارباز خان اور ملائکہ ارکے درمیان گزشتہ برس باہمی رضامندی کے ساتھ 16 سالہ رفاقت کا خاتمہ ہوگیا تھا۔