لاہور: تھکاوٹ میں چائے کو راحت کاذریعہ سمجھا جاتا ہےلیکن اس کےمضر صحت اثرات جان کر آپ نہ صرف حیران بلکہ پریشان ہو جائیں گے۔
آج ہم آپکو چائے کے وہ مضر اثرات بتاتے ہیں جو پہلے نہیں پڑھے ہوں گے ۔
۱۔چائے کا سب سے بڑا انسانی صحت پر منفی اثریہ ہے کہ چائے کے استعمال سے مر کزی اعصابی نظام میں توازن برقرار نہیں رہتا جس کے باعث بے خوابی اور گردوں کے مسائل جنم لیتے ہیں۔
۲۔چائے مزاج پر مثبت اثرات کے ساتھ ساتھ منفی اثرات بھی ڈالتی ہے ۔چائے کے استعمال سے مزاج میں خشکی اور چڑ چڑاپن پیدا ہوتا ہے۔زیادہ چائے کا استعمال بے چینی بڑھا دیتا ہے۔
۳۔چائے کا زیادہ استعمال جسم کی رطوبتوں کو خشک کر دیتا ہے جس کے باعث بعض افراد کو شدید قبض بھی ہو جاتی ہے اور بھوک میں بھی کمی واقع ہو جاتی ہے۔
۴۔چائے کا سب سے بڑا منفی اثر یہ ہے کہ چائے پروسٹیٹ کینسرکا باعث بنتی ہے۔تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ جو مرد چائے کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں پروسٹیٹ کینسر ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ پایا جا تا ہے۔
۵۔چائےکے مسلسل استعمال اور زیادہ استعمال سے دلی امراض کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے۔