لاہور: آئی سی سی ٹاسک کمیٹی کے سربراہ جائلز کلارک نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر پاکستانی قوم کو پیغام دیا.
جائلز کلارک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر قوم کو مبارکباد یتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ٹم پین آسٹریلوی سکواڈ کا حصہ ہیں،اور انکا پاکستان میں کھیلنا خوش آئند ہے ۔
جائلز کلارک نے انٹرنیشنل کرکٹرز کے پاکستان آنےکے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹم پین کی وجہ سے دیگر آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے میں آسانی ہوگی۔