لاہور:ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے اورلاہور ایئرپورٹ پر کھلاڑٰیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔
شائقین کرکٹ کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئی ہیں آخر کار ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی اور لاہور ایئرپورٹ پرپی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں اور شائقین کی جانب سے کھلاڑیوں کالاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔کرکٹ کا جنون سر چڑھ کربول رہا ہے کرکٹ کے دیوانے بے صبری سے پہلے میچ کا انتظار کر رہے ہیں۔
مہمان کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیااور ان کے لیے خصوصی لاہوری ناشتے کا بندوبست بھی کیا گیا۔انٹرنیشنل اسٹار کرکٹرز میزبان کھلاڑیوں کے ساتھ ناشتے کیلئے پہنچ گئے۔تاہم ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی سیموئل بدری آج لاہور پہنچیں گے۔