برلن : بڑے اسلامی ملک نے جرمنی کو وارننک جاری کر دی ،جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے انقرہ حکومت کے تحفظات کو مسترد کر تے ہو کہا ہے کہ ترک باشندوں کو کوئی خطرات لاحق ہیں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق چانسلر مرکل نے کہا کہ ترک باشندے جرمنی آ سکتے ہیں اور انہیں یہاں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ گزشتہ روز ہی انقرہ حکومت نے جرمنی کے لیے سفری وراننگ جاری کی تھی۔
ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ جرمنی میں الیکشن مہم کے دوران ترکی مخالف بیانیہ اختیار کیا جا رہا ہے اور ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کی کوششوں کو رکوانے کی کاوشیں کی جا رہی ہیں۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق اس ماحول میں جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کے نظریات حتیٰ کہ نسل پرستی پر مبنی بیان بازی بھی جاری ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں