جیکولین فرنینڈس نے عالیہ بھٹ کوان فالو کر نے کی وجہ بتا دی

10:28 AM, 11 Sep, 2017

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے عالیہ بھٹ کوان فولو کر نے کی وجہ بتا دی۔تفصیلات کے مطابق  جیکولین فرنینڈس نے بھارتی میڈیا سے بات کر تے ہوئےبتایا کہ ہم دونوں کے درمیان کوئی سرد جنگی نہیں چل رہی بلکہ ٹوئٹر پر ہم دونوں  ایک دوسرے کو" فالو" کر رہے ہیں۔

جیکولین فرنینڈس نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے کبھی عالیہ بھٹ کو انسٹا گرام پر "فالو" ہی نہیں کی تو  میں ان کو "ان فولو" کیوں کروں گی اوران خبروں نے مجھے بہت حیران کر دیا ہے۔
یاد رہےگزشتہ کچھ عرصے یہ خبریں م نظر عام پر تھیں کہ سدھارتھ اور جیکولین کے درمیان دوستی سے زیادہ کچھ چل رہا ہے جس کے باعث عالیہ بھٹ اور جیکولیں فرنینڈس کے درمیان سرد جنگ شروع ہو گئی ہے اور دونوں اداکاراؤں کے درمیان آپسی تعلقات متاثر ہوتے نظر آرہے ہیں۔تاہم دونوں اداکاراؤں نے آپسی سرد جنگی کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

مزیدخبریں