قصور: سنگدل باپ نے بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کر دیا

10:19 AM, 11 Sep, 2017

قصور: گھریلونا چاکی 4 زندگیاں لے گئی۔ قصور کی بستی صابری میں معمولی جھگڑے پر بدبخت باپ نے اپنی ہی 3 بیٹیوں اور بیوی کو موت کی نیند سُلا دیا۔ جہاں ملزم محمد حنیف نے تیز دھار آلے کے وار کر کے 40 سالہ بیوی شاہدہ، بیٹی طیبہ، لائبہ اور ثمرہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعہ کے بعد ملزم محمد حنیف نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں