سازش کرنیوالے خود کھائی میں گر گئے، ڈاکٹر عاصم

10:15 AM, 11 Sep, 2017

لاہور: اربوں روپے کی کرپشن اور دہشت گردوں کی سہولت کاری کے مقدمات میں نامزد پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین پاکستان واپسی کا وعدہ کر کے لندن پہنچ گئے۔ کہتے ہیں 4 ہفتے بیرون ملک قیام کی اجازت ملی واپس ضرور آؤں گا۔

لندن ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم نے کہا انکے خلاف جعلی کیسز بنائے گئے اور سازش کرنیوالے خود کھائی میں گر گئے۔ کوئی بھی آرڈر دیکھ لیں نیب ہر جگہ ذلیل ہو رہی ہے۔ پیپلز پارٹی رہنما نے الزام عائد کیا کہ کراچی کی عدالت میں ان پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

یاد رہے ڈاکٹر عاصم کو رینجرز نے دہشت گردوں کے علاج و معالجے کی سہولت کے الزام میں گرفتار کیا تھا جب کہ ان پر 479 ارب روپے کی کرپشن کا بھی الزام ہے جس میں ان کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے 29 مارچ کو ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور کی جس کے بعد انہیں 31 مارچ کو رہا کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں