لفتھانسا کا 27 اکتوبر سے قطر کیلئے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

لفتھانسا کا 27 اکتوبر سے قطر کیلئے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

برلن: جرمن فضائی کمپنی "لفتھانسا" نے 27 اکتوبر سے قطر کیلئے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سے قبل کئی بڑی یورپی فضائی کمپنیاں قطر کیلئے اپنی پروازیں بند کر چکی ہیں۔ لفتھانسا کا کہنا ہے کہ فیصلہ سیاسی نہیں تجارتی ہے کیونکہ کویت کے راستے دوحہ فرینکفرٹ پرواز تجارتی بنیادوں پر فائدہ مند نہیں رہی۔

لفتھانسا کا کہنا ہے کہ وہ کویت اور فرینکفرٹ کے درمیان اپنی پرواز برقرار رکھے گی۔ یورپی ممالک میں صرف برٹش ائیر ویز ایسی ہے جو قطر کیلئے اپنی پروازیں برقرار رکھے ہوئے ہے۔

یاد رہے رواں سال جون میں قطر کو بڑے بحران کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں