کرکٹ کی بحالی کاسہرانجم سیٹھی اوران کی ٹیم کےسرہے،شاہدآفریدی

08:29 AM, 11 Sep, 2017

لاہور:بوم بوم آفرید ی نے ورلڈالیون کےپاکستان آنےپرخوشی کا اظہار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا سہرا نجم سیٹھی کے سر جاتاہے  ۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون  کی آمد کو اہم پیش رفت اور خوش آئند قرار دیا ۔

شاہد آفریدی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈالیون کادورہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اہم قدم ہے تام ورلڈ الیون کے ورلڈ الیون میں شامل ہونے پر ان کا کہناتھا کہ ورلڈالیون میں بھارتی کرکٹرزبھی ہوتےتواچھاہوتا۔
سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی کوششیں کامیاب ہوتی نظرآرہی ہیں۔کرکٹ کی بحالی کاسہرانجم سیٹھی اوران کی ٹیم کےسرہے۔

شاہد ٓفریدی کا کہناتھا کہ ورلڈالیون کےدورہ پاکستان سےدنیامیں مثبت پیغام جائےگا۔کرکٹ کی محبت میں لاہورآیاہوں،پہلاٹی20دیکھوں گا۔

مزیدخبریں