اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللّٰہ تارڑ نےشنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایس سی او خوش اسلوبی سے آگے چلے گی کسی کے احتجاج کا اعلان کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا شرپسند عناصر کو رخنہ ڈالنے کا موقع نہیں ملے گا۔
انھوں نے کہا وزیر اعظم نے دورہ کیا اور استقبال کے انتظامات دیکھے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت 12 ملکوں کے سربراہان آ رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کی عزت و تکریم میں بین الاقوامی سطح پر اضافہ ہوگا ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ سازشی ذہنیت والوں کو گھر بیٹھ کر سکون کرنا چاہیے سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، فوج، رینجرز اور پولیس تعینات ہے۔