ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست

11:30 PM, 11 Oct, 2024

دبئی: آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دی  پاکستان کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گری اور کپتان منیبہ علی 7 رنز بنا سکیں،اس کے بعد صدف شمس 3، سدرہ امین 12، امیمہ سہیل 3 اور ندا ڈار 10 رنز بنا کر لوٹ گئیں۔ ایسے میں عالیہ ریاض نے اچھی بیٹنگ کی اور 26 رنز بنائے جبکہ ارم جاوید نے بھی 12 رنز اسکور کیے۔

پاکستان ٹیم آخری اوور میں 82 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی ایشلی گارڈنر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ انابیل اور جارجیا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں،83 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 36 رنز پر گرئی، بیتھ مونی 15 رن بنا کر سعدیہ اقبال کا شکار بنیں۔

اس کے بعد کپتان ایلیسا ہیلی ا ور ایلس پیری نے اچھی شراکت لگائی، جب ٹیم کا اسکور 69 ہوا تو ایلیسا ہیلی ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئیں اور بقیہ اسکور ایلس پیری اور ایشلی گارڈنر نے 11 اوور میں صرف ایک وکٹ پر پورا کر دیا۔

اس کامیابی کے بعد آسٹریلیا کے 6 پوائنٹس ہوگئے اور سیمی فائنل تک رسائی پکی ہوگئی۔   پاکستان کے دو پوائنٹس ہیں۔ 
 

مزیدخبریں