اکتوبر کےلیے ایل این جی قیمتوں میں کمی 

08:25 PM, 11 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :اکتوبر کےلیے ایل این جی قیمتوں میں کمی  کردی گئی ہے۔ اوگرا نے ایل این جی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اعلامیے میں اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں 7 اعشاریہ11 فیصد تک مزید کمی کردی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر کےلیے ہوگا، اوگرا نے گزشتہ ماہ (ستمبر) میں ایل این جی 1 اعشاریہ15 فیصد تک سستی کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشایہ 95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کےلیے ایل این جی کی نئی قیمت 12 اعشاریہ47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12 اعشاریہ 94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 92 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی۔

مزیدخبریں