فتنتہ الخوارج اور کالعدم تنظیم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا، خفیہ کال  میں گھناؤنے عزائم آشکار 

06:56 PM, 11 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:   فتنتہ الخوارج اور کالعدم تنظیم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا۔ فتنہ الخوارج اور پی ٹی ایم کارندےکی ہوشربا کال منظر عام پرآگئی۔رپورٹ کے مطابق دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم معصومیت کا ڈرامہ رچا کر پاکستان کی بنیادوں کو کمزور کرنا چاہتی ہے، کالعدم تنظیم اور فتنتہ الخوراج ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام اور پی ٹی ایم کارندے کی خفیہ کال میں گھناؤنے عزائم آشکار  ہو گئے۔اس   کال میں  خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام نے کہا یہ جو نیچے والی سائیڈ پر جرگہ ہورہاہے میرا بہت ارمان ہے کہ میں اس میں شرکت کرسکتا۔میں اپنے پختون بھائیوں کو بتاتا کہ ہتھیار ، سیاستیں اور دھرنے سارے ایک کریں۔

خفیہ کال پر تجزیے کرتے ہوئے دفاعی ماہرین کا کہنا  ہے کہ یہ کال پشتون کارڈ کے ذریعے غیور پشتونوں کو ورغلانے کی سازش ہے، خارجی طارق محمود کا دھرنے میں شرکت کے لیے بے تاب ہونا فتنتہ الخوارج اور کالعدم تنظیم کے گٹھ جوڑ کی واضح دلیل ہے۔

مزیدخبریں