چیف جسٹس  نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی دعوت قبول کرلی

06:41 PM, 11 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :چیف جسٹس  نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی دعوت قبول کرلی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 25 اکتوبر کو ریٹائرمنٹ سے قبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی کی جانب سے الوداعی عشایے کے لیے دی گئی دعوت قبول کرلی جو 24 اکتوبر کو ہوگی۔

ایڈیشنل رجسٹرار کے خط کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نے سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو خط میں کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کی دعوت قبول کرلی ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 10 اکتوبر کو عشائیےکے لیے خط لکھا تھا۔خط میں کہا گیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کا فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہے لہٰذا مناسب ہوگا کہ الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو رکھا جائے۔

مزیدخبریں