فافن نے الیکشن ٹریبیونلز پر تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی 

06:00 PM, 11 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:فافن نے الیکشن ٹریبیونلز پر تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی  ہے۔فافن نے  تیسری رپورٹ جاری کی ہے۔
فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونلز نے 334 میں سے صرف 40 درخواستیں نمٹائیں، فافن نے کُل377 درخواستوں کی نشاندہی کی لیکن پنجاب کی 43 درخواستوں کی تفصیلات نہیں ملیں۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان ٹربیونلز نے 51 میں سے 28 درخواستیں نمٹا دیں، پنجاب کی 155 میں سے صرف 2 درخواستیں نمٹائی گئیں، خیبر پختون خوا ٹربیونلز نے 42 میں سے 4 درخواستیں نمٹائیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  الیکشن کمیشن نے حال میں پنجاب میں 8 ٹریبیونلز قائم کیے جنکی سماعتیں ابھی باقی ہیں، نمٹائے گئے 40 کیسز میں 4 قومی اسمبلی باقی 36 صوبائی اسمبلیوں کے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق سندھ ٹربیونلز نے 83 میں سے 6 درخواستیں نمٹائیں، اسلام آباد ٹربیونلز نے کوئی بھی درخواست نہیں نمٹائی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 155 کیسز میں سے صرف 2 کیسز پر فیصلے ہوئے،اسلام آباد کے3 کیسز زیر سماعت ہیں، بہت سے کیسز تکنیکی بنیادوں پر خارج کیے گئے، نمٹائے گئے 40 کیسز میں سے 3 منظور جبکہ 37 خارج کیے گئے۔

مزیدخبریں