واشنگٹن:امریکہ کی نائب صدر اور صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں حالات پر سکون بنانے کی ضرورت ہے۔کملا ہیرس نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں حالات پر سکون بنانے کی ضرورت ہے۔
کملا نے غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فائر بندی تک پہنچنا چاہیے، ہم پر لازم ہے کہ جارحیت میں کمی لائیں۔
واضح رہے کہ غزہ اور لبنان میں فائر بندی ابھی تک دور کی بات نظر آ رہی ہے۔ خطے میں اس وقت اسرائیل کی جانب سے ایران کے میزائل حملے پر ممکنہ جوابی کارروائی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ایران نے یہ حملہ لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے رد عمل کے طور پر گذشتہ ہفتے کیا تھا۔