دنیا کی پانچ بڑی جوہری طاقتوں کی اہم ملاقات نیویارک میں ہوگی ، تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا

05:36 PM, 11 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

ماسکو:دنیا کی پانچ بڑی جوہری طاقتوں کی اہم ملاقات طے  ہوگئی۔ یہ  ملاقات نیویارک میں ہوگی  تاہم  تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا۔ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیار رکھنے والی پانچ ریاستوں کا ایک گروپ اگلے دو ہفتوں میں نیویارک میں ملاقات کرنے والا ہے۔

یہ ملاقات اس لیے اہم سمجھی جاتی ہے کیونکہ یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے روس اور مغرب کے درمیان جوہری کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ گروپ روس، امریکہ، چین، فرانس اور برطانیہ پر مشتمل ہت جو نہ صرف جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستیں ہیں بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن بھی ہیں۔سرگئی ریابکوف نے اپنے بیان میں ملاقات کی کسی مخصوص تاریخ کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی بتایا کہ اس میں کس سطح کے حکام شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں