جنو بی لبنان:اسرائیلی افواج نے لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی پوزیشن پر فائرنگ کی ہے۔
اس بارے میں ذرائع کاکہنا ہےکہ اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں ناقورہ کے مقام پر یونی فل امن فوج کے بڑے مرکز پر ایک نگران چوکی پر فائرنگ کی جس میں دو فوجی زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی افواج نے گذشتہ روز یونی فل کے ایک اور فوجی مقام کی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر انہوں نے فائرنگ کی تھی۔
چین نے اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں پر اسرائیلی حملوں پر "شدید تشویش اور سخت مذمت" کا اظہار کیا جب امن دستوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں ان کے ہیڈکوارٹر پر فائرنگ کی۔
چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا چین اسرائیلی دفاعی افواج کے یونی فِل کے مقامات اور نگران چوکیوں پر حملے پر شدید تشویش اور شدید مذمت کا اظہار کرتا ہے جس کے نتیجے میں یونی فل اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔