صبا قمر یونیسف پاکستان کی بچوں کے حقوق کی  قومی سفیر مقرر

05:01 PM, 11 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک
صبا قمر یونیسف پاکستان کی بچوں کے حقوق کی  قومی سفیر مقرر
صبا قمر یونیسف پاکستان کی بچوں کے حقوق کی  قومی سفیر مقرر

اسلام آباد:صبا قمر یونیسف پاکستان کی بچوں کے حقوق کی  قومی سفیر مقرر کردی گئی ہیں۔اقوام متحدہ  کے بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے یونیسیف نے اداکارہ صبا قمر کو ملک کا پہلا بچوں کا قومی سفیر تعینات کیا ہے۔

صبا قمر خصوصی طور پر بچوں پر تشدد، انہیں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے، ان کی ذہنی صحت اور کم عمری کی شادی جیسے اہم اور سنگین مسائل پر آواز اٹھائیں گی۔پاکستان لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے حوالے سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے اور یہاں پانچ لاکھ لڑکیاں 18 سال سے قبل ہی اپنے پہلے بچے کو جنم دیتی ہیں۔

صبا قمر نے انسٹاگرام پر بچوں کے ساتھ گزارے گئے لمحات کی تصاویر بھی شیئر کیں اور لکھا کہ انہوں نے چند طاقتور اور انتہائی خوبصورت لوگوں سے ملاقات کی۔بطور نیشنل چائلڈ ایمبیسڈر صبا قمر ملکی و عالمی سطح پر مختلف پلیٹ فارمز میں یونیسیف کے تحت بچوں کے مسائل کو سامنے لائیں گی۔

مزیدخبریں