اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اسلام آباد کے سول لائنز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر حاضری دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے سول لائنز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ عطا تارڑ اور محسن نقوی بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے یاد گار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
اس موقع پر انہوں نے شہداء پیکیج سے محروم فیمیلز کے اہلِ خانہ کو پیکیج دینے کی یقین دہانی بھی کروائی۔وزیر اعظم نے نیشنل پولیس ہسپتال کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے احتجاج کے دوران ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو شاباشی بھی دی۔
شہباز شریف نے پولیس لائنز کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل عبد الحمید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔