کراچی:پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے۔سٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 کا سالانہ نظام ِادائیگی کا جائزہ جاری کیا ہے اس کے مطابق ڈیجیٹل ذرائع کی بڑھتی ہوئی دستیابی سے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک کے جائزے کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران ای والٹس استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 85 فیصد سالانہ نمایاں اضافہ ہوا۔ موبائل بینکاری ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 16 فیصد اورانٹرنیٹ بینکاری صارفین کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوا جبکہ موبائل ایپس اور انٹرنیٹ بینکاری پورٹلز کی بدولت ٹرانزیکشنز میں 62 فیصد اضافہ ہوا۔
مالی سال 2024 میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حصہ مالی سال 23ء کے مقابلے میں 8 فیصد بڑھ کر 84 فیصد ہوگیا۔۔ریٹیل ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تقریباً 35 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ۔ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت 403 ٹریلین سے بڑھ کر 547 ٹریلین روپے ہوگئی۔موبائل ایپس اور انٹرنیٹ بینکاری کی مالیت 74 فیصد اضافے سے 70 ٹریلین روپے ہوگئی۔ ای کامرس کی 87 فیصد ادائیگیاں اب بینک اکاؤنٹس یا ڈجیٹل والٹ سے ہورہی ہیں۔