یہ نہیں کہہ سکتا کہ کب تک معاملہ طے ہو جائے گا،  ہم اتفاق رائے حاصل کرنا چاہتے ہیں: مولانا فضل الرحمان

04:40 PM, 11 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ   یہ نہیں کہہ سکتا کہ کب تک معاملہ طے ہو جائے گا،  ہم اتفاق رائے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مونالا فضل الرحمان کا کہنا تھا  یہ نہیں کہہ سکتا کہ کب تک معاملہ طے ہو جائے گا،  ہم اتفاق رائے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کی تجاویز بھی سامنے آئی ہیں، پیپلز پارٹی اور جے یوآئی آپس میں بات چیت بھی کریں گے، کوشش کریں گے ایک ڈرافٹ پر اتفاق ہو، ہم اپناڈرافٹ پی ٹی آئی کے ساتھ بھی شیئر کریں گے تاکہ اتفاق رائے حاصل ہو سکے۔

حکومت کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کسی بھی غیر مسلح تنظیم کو کالعدم کرنے کے حق میں نہیں ہوں، پشتون برادری کی حیثیت سے جے یو آئی پشتون قومی جرگے میں شرکت کرے گی، جے یو آئی کا نمائندہ وفد جرگے میں شرکت کرے گا، جے یو آئی صوبائی اور قومی حقوق کی علمبردار رہی ہے، تعصبات اور قتل وغارت گری کے مخالف ہیں۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا عجلت نہیں ہونی چاہیے، 18 ویں ترمیم میں بھی 9 مہینے لگے تھے، آج کوئی کہتا ہےکہ 9گھنٹے یا 9 دن بھی نہیں دے سکتے تو یہ اچھی بات نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنا ڈرافٹ اتحادی جماعت مسلم لیگ(ن) سے بھی شیئر کرے گی اور امید ہے کہ بات چیت سے اتفاق رائے حاصل کیا جا سکے گا۔

مزیدخبریں