آئینی ترامیم  کا معاملہ،طے ہوا ہے کہ کل 12 بجے کے بعد دوبارہ بیٹھک ہو گی تاکہ یہ ہیجان اور تعطل ختم ہو: اعظم نذیر تارڑ

04:00 PM, 11 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ  یہ طے ہوا ہے کہ کل 12 بجے کے بعد دوبارہ بیٹھک ہو گی تاکہ یہ ہیجان اور تعطل ختم ہو۔اجلاس کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ     یہ طے ہوا ہے کہ کل 12 بجے کے بعد دوبارہ بیٹھک ہو گی تاکہ یہ ہیجان اور تعطل ختم ہو۔

ان کامزید کہنا تھا کہ  جوڈیشل پیکج پر جو ہماری تجاویز تھیں اور جو بار کی باڈیز نے دی تھیں، وہ ہم نے تحریری طور پر اجلاس میں رکھی ہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہاکہ  یہ وہی ڈرافٹ ہے جس میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی بات ہے، جوڈیشل کمیشن کو کس طرح ہونا چاہیے، ججز کے احتساب کا نظام کیا ہو، ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور کام کی اہلیت بھی بنیاد ہونی چاہیے اور جو کام نہیں کرتے ان کے خلاف تادیبی کارروائی ہونی چاہیے جبکہ جب انہیں ہٹانے کا طریقہ کار وہی 209 کے تحت ہے۔

مزیدخبریں