اسلام آباد : چیف جسٹس آ ف پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی ریٹائرمنٹ کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے فل کورٹ ریفرنس کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد 25 اکتوبر صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا ۔
فل کورٹ ریفرنس میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت سینئر وکلاء کو مدعو کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ قاضی فائز عیسٰی کی بطور چیف جسٹس آج پاکستان مد ت25 اکتوبر کو مکمل ہو رہی ہے۔