آئینی ترمیم سے متعلق پاکستان پیپلزپارٹی نےمسودہ شیئرکردیا

 آئینی ترمیم سے متعلق پاکستان پیپلزپارٹی نےمسودہ شیئرکردیا

اسلام آباد:آئینی ترمیم سے متعلق پاکستان پیپلزپارٹی نےمسودہ شیئرکردیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری مسودے  میں آرٹیکل 175 اے میں آئینی عدالت کا قیام شامل ہے جبکہ آرٹیکل 175 اے، بی ، ڈی، ای ، ایف میں ترامیم کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے ۔

 مسودے کے مطابق آئینی عدالت وفاق میں جبکہ صوبوں کی سطح پر بھی ایک ایک آئینی عدالت ہونی چاہئے، ترمیم کے مطابق ہائی کورٹس، لوئر کورٹس کی اپیل سن سکے گی، مسودہ میں وفاقی ائینی عدالت کے ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے ۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری مسودے میں کہا گیا ہے کہ ججز کی تعیناتی کیلئے آئینی کمیشن آف پاکستان کا قیام عمل میں لایا جائے، صوبائی سطح پر ججز کی تعیناتی کا عمل بھی آئینی کمیشن آف پاکستان دیکھے گا۔

آئینی ترامیمی مسودہ میں 20سے زائد ترامیم کی تجویز دی گئی ہے ، آرٹیکل 175اے اے میں اضافی ترمیم شامل کرنے کی تجویز ہے جبکہ آئینی ترمیم کے تحت وفاقی آئینی عدالت کاقیام عمل میں لایاجائے ۔

مصنف کے بارے میں