پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

02:01 PM, 11 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  آئی سی سی کے سابق ایلیٹ امپائر علیم ڈار، عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی کے علاوہ حسن چیمہ پر مشتمل سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

قبل ازیں محمد یوسف، اسد شفیق، کپتان اور ہیڈ کوچ سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے تاہم اب انہیں باقاعدہ ممبر نہیں بنایا گیا ہے۔ 
 

دوسری جانب کپتان اور ہیڈکوچز سے ٹیم سلیکشن پر مشاورت ہوگی۔

اس سے قبل سابق کپتان محمد یوسف کے سلیکشن کمیٹی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں