لاہور : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا انمول باب ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا، لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے۔
عابد کشمیری نے سینکڑوں ٹی وی ڈراموں، سٹیج اور فلموں میں کام کیا۔خاندانی ذرائع نے لیجنڈ اداکار کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
عابد کشمیری کی بیٹی نے بتایا ہے کہ ان کے والد کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔ مرحوم نے اپنے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
انکی نماز جنازہ کا تاحال وقت مقرر نہیں ہوا ہے۔
1988 میں انہیں فلم ’’بازار حسن‘‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے نگار ایوارڈ دیا گیا۔