ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں 75فیصد تک اضافہ کا فیصلہ

12:08 PM, 11 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : ایف بی آر نے غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں  بڑے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے مطابق  محکمے کی جانب سے غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں  میں  75 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ملک کے بڑے شہروں  کی  جائیداد کی قیمتوں کا تعین   کیا اور نظر ثانی شدہ نئی قیمتوں کو حتمی شکل  دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پراپرٹی کی نئی ویلیو ایشن کا نوٹیفکیشن  آج جاری ہونے کا امکان ہے، جائیداد کی قیمتوں کا تعین فئیر مارکیٹ ویلیو اور جگہ کے مطابق کیا گیا ہے۔تاہم  اگلے مرحلے میں مزید 15 شہروں کی غیر  منقولہ جائیداد کی نئی قیمتوں کو بھی فہرست میں شا مل کیا  جائے  گا۔

مزیدخبریں