حماس کی جانب سے حملے میں اسرائیلی میجر سمیت 3فوجی ہلاک

حماس کی جانب سے حملے میں اسرائیلی میجر سمیت 3فوجی ہلاک

غزہ : حماس کےساتھ   لڑائی کے دوران صہیونی فورسز کے میجر سمیت 3فوجی اہلکار مارے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  اسرائیل کی فوج نے اپنے 3  ریزروفوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، تینوں فوجی 460ویں بریگیڈکی5460ویں سپورٹ  یونٹ کے تھے۔

ہلاک فوجیوں میں 37 سالہ میجر  بھی شامل تھے،غزہ میں اب تک زمینی کارروائیوں کے دوارن ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 353 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ 7اکتوبر سے  جاری جنگ میں  حماس کے حملے  میں 1139اسرائیلی   ہلاک ہوئے ہیں  جبکہ 200سے زائد افراد  کو یر غمال بنایا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں