بیروت : صیہونی فورسز کے لبنان پر تازہ ترین فضائی حملوں میں 5 ہیلتھ ورکرز جا ں بحق ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنا ن میں حزب اللہ کے 2کمانڈرز کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،اس کےمطابق مارےگئے حزب اللہ کمانڈر احمد مستغیٰ اور محمد علی حمدان شمالی اسرائیل پر حملوں میں ملوث تھے۔
لبنانی علاقے طائر میں اسرائیل کے حملے میں 5افراد شہید جبکہ 12 زخمی ہوئے،اسرائیل نے الزام لگایا ہے کہ بالبیک ریجن میں اسرائیلی بم باری سے 4 افراد شہید ہوئے۔
دوسری جانب اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں ریزرو فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔