دکی میں کوئلے کی  کانوں پر حملہ، 20افراد جاں بحق

دکی میں کوئلے کی  کانوں پر حملہ، 20افراد جاں بحق

دکی: بلوچستان کے علا قے دکی میں کوئلے کی کانوں پر نامعلوم مسلح افراد  نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں  20مزدور جاں بحق  جبکہ 6زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق  رات گئے نامعلوم افراد نے دکی کے ڈسٹرکٹ  چئیرمین  حاجی خیر اللہ کی کوئلہ کی کا نوں پرراکٹ  اور دستی بموں  سے حملہ کیا۔

کان  کے مالک  حاجی  خیر اللہ نے بتایا  کہ حملی آوروں نے 10  مشینوں کو بھی نذر آتش کر دیا،حملے میں ہینڈ گرنیڈ اور راکٹ لانچر سمیت دیگر بڑے ہتھیار استعمال کئے گئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق  جاں بحق کان کنوں  کا تعلق قلعہ سیف اللہ ، پشین ، ژوب اور مسلم باغ سے ہے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ تین افراد کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ لورالائی، کچلاک، موسی خیل سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔

حملے کی اطلاع پر پولیس، ایف سی اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے بتایا کہ کوئلے کی کانوں پر حملے میں اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے اس وقت تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں