قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی ،  5 ایکس چینج کمپنیوں کے لائسنس معطل

10:23 PM, 11 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی :،  پانچ ایکس چینج کمپنیوں کے لائسنس معطل کردئے گئے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 5 ایکس چینج کمپنیوں کے لائسنس معطل کردیے۔


 اعلامیہ کے مطابق انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی، ورلڈ وائڈ ایکس چینج کمپنی، ورلڈ ایکسچینج کمپنی، یونیورسل ایکسچینج کمپنی اور یونائیٹڈ ایکسچینج کمپنی سٹیٹ بینک کی ہدایات اور ریگولیشن کی سنگین خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئیں۔


مرکزی بینک کے مطابق پانچوں بی کیٹیگری ایکسچینج کمپنیوں کے صدر و ذیلی دفاتر کو کاروباری سرگرمیوں سے روک دیا گیا۔

مزیدخبریں