فل کورٹ کافیصلہ، پارلیمنٹ کی عزت اور تکریم میں اضافہ ہوا:راجہ پرویز اشرف 

08:24 PM, 11 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کاکہنا ہےکہ   سپریم کورٹ آف پاکستان کے فل کورٹ کے فیصلے سے پارلیمنٹ کی عزت اور تکریم میں اضافہ ہوا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایک بیان  میں کہا کہ    سپریم کورٹ آف پاکستان کے فل کورٹ کے فیصلے سے پارلیمنٹ کی عزت اور تکریم میں اضافہ ہوا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے متعلق فل کورٹ بینچ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

انہوں نےمزید کہاکہ پارلیمان کی قانون سازی کو برقرار رکھنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی بالادستی کا فیصلہ ہے۔   سپریم کورٹ کے فل کورٹ کی طرف سے  پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ آئین اور جمہوریت کی فتح ہے۔آج کے فیصلے نے پارلیمان اور سپریم کورٹ کی توقیر میں مزید اضافہ کیا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ پارلیمان آئین کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کرتا ہے۔آج کے فیصلے سے آئین کی 

بالادستی میں اضافہ ہو گا  اور جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔فل کورٹ کے فیصلے سے پارلیمان کی قانون سازی کے حوالے سے جو ابہام پیدا کیے جا رہے تھے اس کا مکمل خاتمہ ہو گا۔

پارلیمان نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفاد میں قانون سازی کی ہے۔پارلیمان ملک کے 23 کروڑ عوام کی دانش گاہ ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمان کی عزت اور تکریم میں اضافے سے ملک ترقی کرے گا۔سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔ملک اور قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو ملکر کا کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں