ہمیں جدت کی طرف جانا ہوگا ،صاف پانی، صاف خوراک کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق: بلاول بھٹو زرداری

07:31 PM, 11 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : بلاول بھٹور زرداری کاکہنا ہےکہ    ہمیں جدت کی طرف جانا ہوگا صاف پانی، صاف خوراک کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس سیل کے تحت ’ماحولیاتی تبدیلی کے انسانی حقوق پر اثرات‘ پر منعقدہ کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ    ہمیں جدت کی طرف جانا ہوگا صاف پانی، صاف خوراک کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے، پاکستان کو حالیہ سیلاب میں بہت نقصان ہوا۔ انسانی حقوق اور کلائمٹ
 جسٹس پی پی کا منشور ہے، ہمیں جدت کی طرف جانا ہوگا، ہمیں مستقبل کے چیلجز کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ میں اپنا گھر پروگرام شروع کیا، سیلاب متاثرین کی بحالی اور شیلٹر کی فراہمی پر کام کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سندھ میں گزشتہ اور حالیہ سیلاب سے بہت نقصان ہوا۔

مزیدخبریں