" مجھے فلسطینیوں کی جدوجہد اور قبضے کے تحت زندگی پر گہری ہمدردی "،  سپر ماڈل جی جی حدید نے فلسطینیوں کی حمایت کردی

04:10 PM, 11 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

نیویارک :سپر ماڈل جی جی حدید نے انسٹاگرام پر غزہ اور اسرائیل جنگ   کے بارےمیں فلسطینیوں کی حمایت میں بات کرتے ہوئے کہاکہ  میں یں ان تمام لوگوں کے بارے میں سوچ رہی ہوں جو اس خوفناک سانحے سے متاثر ہوئے ہیں۔  اس تنازع کی وجہ سے روزانہ قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، جن میں سے زیادہ تر بچے شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے فلسطینیوں کی جدوجہد اور قبضے کے تحت زندگی پر گہری ہمدردی ہے اور میں دل شکستہ ہوں، یہ ایک ذمہ داری ہے جسے میں روزانہ نبھاتی ہوں۔
 یہ واضح کر دوں کہ اپنے یہودی دوستوں کے لیے بھی ذمہ داری محسوس کرتی ہوں جیسا کہ میں نے پہلے کیا ہے، اگرچہ میں فلسطینیوں کے لیے امیدیں اور خواب رکھتی ہوں  لیکن اس کے لیے میں کسی بھی یہودی شخص کا نقصان نہیں چاہتی۔
جی جی حدید نے کہا کہ جن معصوم فلسطینیوں اور یہودیوں کے پیارے اور عزیز اس تنازع کا شکار ہوئے ہیں، میں ان تمام لوگوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہیں، ہر شخص میں مختلف جذبات ہو سکتے ہیں، لیکن یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ہر انسان کو بنیادی حقوق، منصفانہ سلوک اور تحفظ تک رسائی حاصل ہونی چاہیے، چاہے وہ اس کا تعلق کسی بھی قوم، مذہب یا نسل سے ہو۔

مزیدخبریں