گھر کی چھت گرنے سے 2 افرادجاں بحق، متعدد زخمی

12:33 PM, 11 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:  کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

 پولیس کے مطابق 3 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں سے 1 شخص دوران علاج دم توڑ گیا بعد ازاں دوسرا شخص بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کےملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونےکا خدشہ ہے. اس حوالے سے ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ پر رش کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اس دوران پیش آیا جب  دو منزلہ عمارت پر تیسری منزل کی چھت ڈالی جا رہی تھی۔ 

مزیدخبریں