واشنگٹن: امریکہ نے حماس کے حملوں کیخلاف اسرائیل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل حماس جنگ پر کہا کہ اسرائیل پر یہ حملے سراسر شیطانی عمل ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس خون کا پیاسا ہے ، جو کچھ اسرائیل میں دیکھنے میں آیا ہے اس نے داعش جیسی تنظیموں کے بدترین مظالم کی یاد تازہ کر دی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایک ہزار سے زائد اسرائیلیوں کو قتل کیا گیا جن میں 14 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دکھ کی بات یہ ہے کہ اسرائیل سے آنے والی کچھ خبریں بہت المناک ہیں۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ حماس کو فلسطین کے عوام سے کوئی غرض نہیں ہے، وہ فلسطینی عوام کو 'ہیومن شیلڈ'کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
Join me as I deliver remarks on the terrorist attacks in Israel. https://t.co/dWDPcMX3zk
— President Biden (@POTUS) October 10, 2023
امریکی صدر نے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو وہ سب کچھ ملے جو ان حملوں کے جواب کے لیے اسے چاہیے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔