ڈچ سائنسدان کی پیشگوئی سچ ثابت، 6.3 شدت کا زلزلہ

08:48 AM, 11 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

کابل: شمال مغربی افغانستان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے  متعدد جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

افغانستان کی نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ کے جیولوجیکل سینٹر کی رپورٹ کے مطابق آج (بدھ) صبح مغربی افغانستان میں دو شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پہلے زلزلے کی شدت 6.3 تھی اور اگلے زلزلے کی شدت 5 تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر ہیرات سے 28 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی افغانستان میں متعدد زلزلے محسوس کیے جا چکے ہیں۔ 4 روز قبل آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبے ہرات میں زلزلے سے 2 ہزار گھر مکمل تباہ ہو چکے ہیں جبکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ڈچ سائنسدان نے پاکستان میں ایک طاقتور زلزلہ آنے کی پیشگوئی کی تھی ، زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ای او ایس) کے مطابق کی زلزلے کی شدت 6 یا اُس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔  سائنس کے شعبے سے وابستہ افراد نے اصرار کیا کہ اس طرح زلزلوں کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ہے لیکن ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرحد پار  اس پیشگوئی کو سنجیدگی سے لیا گیا۔

 ڈچ سائنسدان کی پیشگوئی کے بعد سے بعد نیپال، بھارت  اور افغانستان میں طاقتور زلزلے آ چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں