امیتابھ  بچن  کی 80ویں سالگرہ پر شاہ رخ خان کا محبت بھرا پیغام

امیتابھ  بچن  کی 80ویں سالگرہ پر شاہ رخ خان کا محبت بھرا پیغام

 شاہ رخ  نے بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ  بچن  کی 80ویں سالگرہ پر محبت و عقیدت  کا اظہار کیا ہے ۔ شاہ رخ خان نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں  امیتابھ بچن کو  سالگرہ کی مبارکباد دی ۔ 

 کنگ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے  کبھی پیچھے نہ ہٹنا اور  کام سیکھنے کی صلاحیت  امیتابھ بچن سے  حاصل کی ہے ۔شاہ رخ خان نے امیتابھ    کے نام پیغام میں کہا ہے کہ  آپ ہمیشہ صحت مند رہیں اور ہمارے  نواسے اور پوتے  بھی آپ کو دیکھیں۔ 

 اس موقع پر  شاہ رخ خان نے ایک پرانی ویڈیو کلپ بھی شئیر کی ہے  جس میں دونوں  ایک دوسرے سے  محبت کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں ۔