امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو فضائی دفاعی سسٹم دینے کا وعدہ کرلیا

07:43 PM, 11 Oct, 2022

 یوکرین میں   80سے زائد روسی میزائل حملوں کے بعد  امریکی  اور یوکرینی صدور کا فون پر رابطہ ہوا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو فضائی دفاعی سسٹم دینے کا وعدہ کیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو جدید فضائی دفاعی سسٹم دینے کا وعدہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس  کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ امریکی صدر  نے  یوکرینی  صدر ولادومیر زیلنسکی سے فون پر رابطہ کیا ہے اور ان کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔

وائٹ ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ  امریکی صدر  نے  یوکرین کو  دفاعی ، اقتصادی اور انسانی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔جبکہ امریکا اور اس کے اتحادی روس پرمزید پابندیاں  بھی عائد کرتے رہیں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن ،یوکرین کے صدر زیلنسکی اور جی سیون ممالک کے رہنماؤں کی ورچوئل میٹنگ بھی ہو گی۔

مزیدخبریں