فاسٹ بولر شاہین آفریدی لندن میں پی سی بی کے ایڈوائزری پینل کی زیرنگرانی ری ہیب مکمل کرنے کے بعد آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 5 اکتوبر سے قومی اسکواڈ جوائن کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہےکہ وہ گزشتہ 10 روز سے صحت مند ہیں۔
شاہین آفریدی 17 اور 19 اکتوبر کو انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف میں شیڈول وارم اپ میچز میں شرکت کریں گے ،جہاں ان کی میچ فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اپنے پسندیدہ کھیل سے دور رہنا ان کے لیے آسان نہیں تھا، اس دوران وہ کئی دلچسپ اور سنسنی خیز میچز نہیں کھیل سکے۔
شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا ری ہیب کا یہ پروگرام بہت سخت اور مشکل تھا مگر ایک پیشہ ور کھلاڑی کی طرح وہ اس سے بھرپور لطف اندوز ہوئے ہیں اور اب وہ خودکو بہت بہتر محسوس کررہے ہیں ۔