راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف ڈیل کے منتظر ہیں مگر ان کی اور آصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ایک تعیناتی نے ملک کا سیاسی نظام جام کر رکھا ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائے گی۔ پوری امید ہے فیصلہ میرٹ پر ہو گا۔ ملک میں آنے اور جانے کیلئے بھی ڈیل کی جاتی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر کی سیکریسی محفوظ نہیں تو ڈی چوک کیسے محفوظ ہو گا۔ نواز شریف ڈیل کے منتظر، شہباز شریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے۔‘
ایک تعیناتی نےملک کاسیاسی نظام جام کررکھا ہے۔نواز شریف اورآصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائےگی۔پوری امید ہےفیصلہ میرٹ پرہوگا۔ملک میں آنےاور جانےکےلیےبھی ڈیل کی جاتی ہے۔وزیراعظم کےدفتر کی سیکریسی محفوظ نہیں توDچوک کیسےمحفوظ ہوگانوازشریف ڈیل کےمنتظر،شہبازشریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 11, 2022