پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں کمی

11:00 AM, 11 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا جس کے باعث مثبت کیسز کی شرح اور متاثرہ مریضوں کی تعداد کم ہونے لگی ہے۔ 
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 7 ہزار 247 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 34 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.47 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 24 مریضوں کی حالت نازک ہے تاہم کورونا وائرس کے باعث ملک بھر سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں