لاہور: امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور پاکستانی روپے کی بحالی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج بھی کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے سستا ہونے کے بعد 217 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھنے میں آئی جو 2 روپے 90 پیسے سستا ہو کر 217 روپے پر آ گیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 138 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 350 پر آ گیا ہے۔
امریکی ڈالر آج بھی تنزلی کا شکار
10:31 AM, 11 Oct, 2022