تحریک عدم اعتماد سامنے آنے کے بعد جام کمال کاپہلا ردعمل سامنے آگیا 

11:18 PM, 11 Oct, 2021

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے تحریک عدم اعتماد سامنے آنے کےبعد پہلا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جن ناراض اراکین نے ان کیخلاف فیصلہ سنا یا ہے ان ممبران کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کر رہا ہوں ،مجھے امید ہے جو اراکان ناراض ہیں وہ لوٹ آئینگے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ردعمل دیتے ہوئے کہا جن اراکان نے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ان میں 14 ممبران ایسے ہیں جو حکومت کا حصہ ہیں اور اپوزیشن کی حمایت کی ہے ،ان میں 11 ممبران کا تعلق بی اے پی ،3کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے ۔


وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد پر دستخط کے ساتھ  سامنے بھی آنا  ہوتا ہے ،انہوں نے کہا ممبران کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،پر امید ہوں جو ارکان ناراض ہیں وہ لوٹ آئینگے ۔

دوسری طرف سینیٹر انوار کاکڑ کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال مستعفی نہیں ہوں گے ،جام کمال اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ،سینٹر انوار کاکڑ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ بلوچستان عدم اعتماد کی تحریک کو شکست دینگے ۔

مزیدخبریں