پنجاب حکومت نے دفعہ 144 پر سختی سے عملدر آمد کروانے کا فیصلہ کر لیا ،اہم وجہ سامنے آگئی

10:35 PM, 11 Oct, 2021

لاہور :فضائی آلودگی کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت میدان میں آگئی ،پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔

 

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے سموگ سے بچنے کیلئے پنجاب میں دفعہ 144 پر سختی سے عملدر آمد کیلئے آپریشن شروع کر دیا ،ایسے تمام افراد کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کورا کرکٹ ،پلاسٹ کو آگ لگائیں گے ۔

 

چیف سیکرٹری پنجاب نے سموگ سے بچائو کیلئے متعلقہ محکموں کو گائیڈ لائنز پر عملدر آمد کیلئے احکامات جاری کر دئیے ہیں ،چیف سیکرٹری کا کہنا ہےمتعلقہ محکمے اسموگ سے بچاؤ کیلئے جاری گائیڈ لائنز پر عملدرآمدیقینی بنائیں،شہریوں کو آگاہ کیا جائے کہ فصلوں کی باقیات ،کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک جلانے پر ایک ماہ کیلئے پابندی ہے ،اس کی خلاف ورزی کر نے پر سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزیدخبریں