اسلام آباد : پچیس ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خلل آگیا۔ 40 ٹیرا بائیٹ کی اہم ترین کیبل یواے ای کی ریاست فجیرہ کے قریب خراب ہوگئی۔
نیو نیوز کے مطابق کیبل خراب ہونے کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ سستی کا شکار ہے۔انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والی کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہے۔ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 ٹیرابائیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن لگیں گے۔